کیا آپ جانتے ہیں تینوں خانز کو ایک ساتھ کون سی فلم آفر ہوئی؟

29 اپريل 2017
عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان کا راج آج بھی باکس آفس پر ہے — فوٹو/ فائل
عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان کا راج آج بھی باکس آفس پر ہے — فوٹو/ فائل

ویسے تو بولی وڈ مداح ہمیشہ سے ہی شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو ایک ساتھ کسی فلم میں کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم ان کی یہ خواہش اب تک پوری نہیں ہوپائی۔

ان تینوں کامیاب اداکاروں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام تو کیا، لیکن کبھی ایسا نہیں ہوا کہ تینوں ایک ساتھ کسی فلم میں جلوہ گر ہوئے ہوں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ عامر خان، شاہ رخ خان اور سلمان خان تینوں کو ایک ساتھ کام کرنے کے لیے آفر ہونے والی سب سے پہلی بولی وڈ فلم کون سی تھی؟

رپورٹس کے مطابق انوپم کھیر کی ہدایات میں بننے والی فلم ’اوم جے جگدیش‘ میں ان تینوں اداکاروں کو کام کی آفر دی گئی۔

یہ انوپم کھیر کی ہدایات میں بننے والی پہلی فلم تھی، یش راج پروڈکشنز نے انوپم کھیر کو آفر دی کہ اگر وہ ان تینوں خانز کو اس فلم میں کام کے لیے رضامند کرپائے تو یش راج اس فلم کی پروڈکشن کریں گے۔

اس فلم میں تینوں اداکاروں کو بھائیوں کا کردار کرنا تھا، تاہم تینوں ہی خانز نے اس فلم سے انکار کردیا اور وجہ اپنا مصروف شیڈول بتایا۔

ان کے انکار کے بعد فلم میں انیل کپور، فردین خان اور ابھیشیک بچن نے مرکزی کردار ادا کیے، جسے بعدازاں وشو بھگنانی نے پروڈیوس کی۔

2002 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں عامر، شاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ ساتھ اداکاراؤں کے کردار کے لیے کاجول، پریتی زنٹا اور رانی مکھرجی کو بھی آفر دی گئی تھی، تاہم ان اداکاراؤں نے بھی فلم میں کام سے انکار کیا۔

یہ فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی، تاہم شائقین کا ماننا ہے کہ اگر اس فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ، عامر اور سلمان ہوتے تو یہ اپنے وقت کی بلاک بسٹر ہٹ مانی جاتی۔

تبصرے (0) بند ہیں