ملک میں شدید بارشوں کا احوال

29 جون 2017

شہر قائد سمیت ملک بھر میں شدید بارش میں بچوں کے ساتھ بڑوں نے بھی خوب لطف اٹھایا، تاہم اس دوران ہر بار کی طرح چند مسائل سے بھی عوام دوچار رہی۔

شدید بارش ہوتے ہی یا تو کہیں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی تو کہیں سڑکوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے لوگوں کو شدید ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

عید کے تیسرے روز ویسے ہی ملک بھر میں ہر طرف رونق ہوتی ہے، اس دوران بارشوں کے باعث حکومت کی جانب سے کیے گئے ناقص انتظامات سے پردہ اٹھ گیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے نتیجے میں کرنٹ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے جن میں بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

بارش کے دوران کراچی میں شدید ٹریفک جام کی خبریں بھی سامنے آئیں — فائل فوٹو

لاہور میں شدید بارش سے سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے جس کے باعث موٹر سائیکل افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا — فوٹو / اے پی پی

بارش کے دوران راولپنڈی کی ایک سڑک پر گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی — فوٹو/ اے پی پی

ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا — فوٹو/ اے پی پی

لاہور میں بھی شدید بارش کے باعث سڑکوں پر پانی بھر گیا جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا — فوٹو/ فائل

اسلام آباد میں شدید بارش کے باعث عید کے دوران بھی تفریحی مقامات پر لوگوں کا رش نظر نہیں آیا — فوٹو/ اے پی پی

شہر قائد میں چند گھنٹوں کی بارش نے سڑکوں کو تالاب بنا دیا — فوٹو/ اے ایف پی

شدید بارش سے ہر سڑک ندی نالوں کی صورت اختیار کر گئی — فوٹو/ اے ایف پی

بارش کے باعث حکومت کے کراچی میں کیے ناقص انتظامات سے بھی پردہ اٹھ گیا — فائل فوٹو

بجلی کے تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوئے— فوٹو/  اے پی پی

سڑکوں پر بھرے پانی کے باعث موٹر سائیکل چلانے والے افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا — فوٹو/  اے ایف پی