آئی فون 8 میں فنگر پرنٹ سنسر ہٹائے جانے کا امکان

04 جولائ 2017
آئی فون 8 کا تصوراتی خاکہ — فوٹو بشکریہ بزنس انسائیڈر
آئی فون 8 کا تصوراتی خاکہ — فوٹو بشکریہ بزنس انسائیڈر

ایپل کے نئے آئی فون میں فنگر پرنٹ سنسر کی جگہ مستقبل کی جدید ترین اور محفوظ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔

یہ دعویٰ بلومبرگ کی ایک نئی رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔

آئی فون ایٹ میں لوگ فنگر پرنٹ کی بجائے اپنے فون کو چہرے سے ان لاک کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں : آئی فون 8 سب سے مہنگا فون

یہ اطلاعات تو پہلے سے سامنے آرہی تھیں کہ آئی فون ایٹ میں ہوم بٹن کو ختم کردیا جائے گا جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہوگا مگر بیزل لیس ڈسپلے کے لیے اب کمپنی نے فنگرپرنٹ سنسر سے ہی جان چھڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئندہ چند ماہ میں متعارف کرائے جانے والے آئی فون میںایسا تھری ڈی سنسر استعمال کیا جائے گا جو لوگوںکے چہروںکواسکین کرکے اس بات کرکے یقینی بنائے گا کہ وہ ڈیوائس کے مالک ہیں یا نہیں۔

اس میںآنکھوں کو اسکین کرنے کی ٹیکنالوجی بھی ہوگی تاکہ دوگنا تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون 8 کی 'پہلی جھلک' منظرعام پر

گلیکسی ایس ایٹ میں بھی اس طرح کا فیچر موجود ہے مگر اس کے لیے چہرہ اسکرین کے قریب لے کر جانا پڑتا ہے۔

اس کے مقابلے میں آئی فون ایٹ میز پر ہونے کے باوجود چہرے کو اسکین کرکے ڈیوائس ان لاک کرسکے گا۔

اس فون کے فرنٹ پر لگ بھگ ہر جگہ اسکرین ہی ہوگی اور دیگر کئی بڑی تبدیلیاں جیسے وائرلیس چارجنگ وغیرہ بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

چہرے سے ان لاک کرنے والی ٹیکنالوجی محض چند ملی سیکنڈ میں ڈیوائس ان لاک کرسکے گی۔

واضح رہے کہ آئی فون میںپہلی بار فنگر پرنٹ سنسر 2013 میں آئی فون فائیو ایس میں سامنے آیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں