حریت کمانڈر برہان وانی کی پہلی برسی

اپ ڈیٹ 09 جولائ 2017

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 8 جولائی کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی پہلی برسی کشمیر اور پوری دنیا میں موجود کشمیریوں نے عقیدت سے منائی۔

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کی اپیل پر بھرپور احتجاج کیا گیا جبکہ ریلیوں کو روکنے کے لیے بھارتی فورسز نے کارروائیاں کیں اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

پوری وادی میں مارکیٹیں اور دکانیں اور تجارتی مراکز سمیت تمام اہم مقامات بند رہے۔

بھارتی فوج نے سید علی گیلانی، میرواعظ، یاسین ملک سمیت کشمیری رہنماؤں کو نظر بند اور گرفتار کرکے احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے سے روکا۔

حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر صلاح الدین نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں ریلی کی قیادت کی اور برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

برہان وانی کی پہلی برسی کشمیر کے علاوہ پاکستان کے تمام شہروں میں بھی منائی گئی—فوٹو: اے پی

برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں شدید احتجاج کیا گیا—فوٹو:اے پی

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کے پیش نظر عام شہریوں کے لیے رکاوٹیں کھڑی کیں—فوٹو:اے ایف پی

بھارتی فوج نے کشمیری رہنماؤں کو نظر بند کردیا—فوٹو:اے ایف پی

کشمیر میں برہان وانی کی پہلی برسی پر احتجاج کا اعلان دو روز پہلے ہی کیا گیا تھا—فوٹو: اے ایف پی

برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر پورے کشمیر میں دکانیں اور مارکیٹ مکمل طور پر بند رہیں—فوٹو:اے ایف پی

اسلام آباد میں بھی کشمیری حریت رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی

حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین نے برہان وانی کی برسی کی مناسبت سے مظفر آباد میں ریلی کی قیادت کی—فوٹو: اے ایف پی

مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کا بھارتی فوج سے تصادم بھی ہوا—فوٹو:اے پی

بھارتی فوج نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا بھی استعمال کیا—فوٹو:اے ایف پی

اسلام آباد میں خواتین کی ریلی نکالی گئی اور برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا—فوٹو:اے ایف پی

برہان وانی کی برسی کے موقع پر کراچی میں نکالی گئی ریلی میں بھارت کے خلاف نعرے بازی کی گئی—فوٹو:اے ایف پی