جان سینا کا ریسلنگ چھوڑنے کا اشارہ

21 جولائ 2017
جان سینا — اے پی فائل فوٹو
جان سینا — اے پی فائل فوٹو

مقبول ترین ریسلر جان سینا نے آخر کار ریسلنگ چھوڑنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

اس سے پہلے ان کی ریٹائرمنٹ یا ریسلنگ سے دستبرداری کے حوالے سے افواہیں کافی عرصے سے سامنے آرہی تھیں جس کی وجہ ہولی وڈ میں کیرئیر کو آگے بڑھانا قرار دیا جارہا تھا۔

تاہم ماضی میں جان سینا نے ان کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ڈبلیو ڈبلیو ای سے فی الحال دور ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

مزید پڑھیں : جان سینا کے بارے میں 10 دلچسپ حقائق

مگر اب چالیس سالہ ریسلر نے پہلی بار کہا ہے کہ ان کا ریسلنگ کیرئیر جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران جان سینا نے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں ان کا حالیہ فری ایجنٹ کا اسٹیٹس درحقیقت ریسلنگ کیرئیر خاتمے کے قریب ہونے کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے بتایا ' میں جس وجہ سے فری ایجنٹ بنا ہوں اور اس کے لےی درخواست بھی کی، کیونکہ میں نہیں جانتا کہ میں اسیک ڈاﺅن یا را کے لیے خصوصی طور پر دستیاب ہوگا یا نہیں، میں یہ بھی جانتا ہوں کہ میرے دن اب ختم ہوچکے، اس سال اپریل میں چالیس سال کا ہوا اور ہمارے پاس متعدد نوجوان اور باصلاحیت ریسلرز موجود ہیں، میں نہیں جانتا کہ میرے پاس اب کتنا عرصہ باقی رہ گیا ہے، تو اب جتنا بھی وقت ہے اس میں سے زیادہ سے زیادہ وقت کمپنی کو دینا چاہتا ہوں'۔

یہ بھی پڑھیں : 'میرا ریسلنگ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں'

جان سینا کافی عرصے سے ڈبلیو ڈبلیو ای سے کئی، کئی ماہ کے لیے دور ہوجاتے ہیں جس کی وجہ ان کی فلموں اور ٹیلیویژن پراجیکٹس ہیں۔

2002 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں ڈیبیو کرنے والے جان سینا نے اپنے کیرئیر میں اب تک سولہ بار چیمپئن شپ اپنے نام کی اور رک فلیئر کا ریکارڈ برابر کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں