جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں ایمازون، ایپل، سام سنگ اور گوگل جیسی کمپنیوں نے اسمارٹ اسپیکرز متعارف کرا رکھے ہیں۔

وہیں فیس بک جیسی کمپنی بھی اسمارٹ اسپیکرز پر کام کر رہی ہے، تاہم برطانیہ کی ایک نئی کمپنی نے ایسے منفرد اسمارٹ اسپیکر متعارف کرائے ہیں، جنہیں دیکھ کر کئی لوگ حیران رہ گئے۔

انسانی کھوپڑی کی طرز پر بنائے گئے کسی روبوٹ کی طرح نظر آنے والے اسمارٹ اسپیکرز کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں انسان کی طرح 2 آنکھیں بھی ہیں، جن میں ہائی ریزولیشن کیمرے نصب ہیں۔

—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

یہ بھی پڑھیں: فیس بک اسکرین ڈسپلے کے ساتھ اسپیکربنائے گا؟

برطانیہ کی کمپنی اے سی ڈبلیو کی جانب سے ہولی وٖڈ فلم سیریز ٹرمینیٹر کے روبوٹ کرداروں سے متاثر ہوکر بنائے گئے اسمارٹ اسپیکرز کو فی الحال آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

ان اسپیکرز کا نام بھی ’ٹرمینیٹر‘ ٹی 800 رکھا گیا ہے، ان کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں کیمرے سمیت موسم کا حال بتانے جیسے فیچر بھی رکھے گئے ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے باعث یہ اسپیکر ایمازون سمیت دیگر اسپیکر سے زیادہ بہتر ہیں۔

—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

مزید پڑھیں: گوگل اسپیکر اور کیا کیا پیش کرنے والا ہے؟

ٹرمینیٹر ٹی 800 وائی فائی اور بلیو ٹوتھ سے بھی کنیکٹ ہوں گے، جب کہ ان میں ہینڈز فری بھی لگائی جاسکے گی۔

یہ اسپیکر ایک نئی کمپنی نے متعارف کرائے ہیں، جو فی الحال سرمایہ کاروں کی تلاش میں ہے، تاہم کمپنی نے اسپیکرز کو آن لائن فرخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

اسپیکرز کی رقم 316 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے، جب کہ کمپنی کو ان اسپیکرز کو دنیا بھر میں بڑے پیمانے تک متعارف کرانے کیے ایک لاکھ 76 ہزار ڈالر سے زائد فنڈ کی ضرورت ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں