انسٹاگرام نے صارفین کا بڑا مطالبہ مان لیا

23 ستمبر 2017
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

انسٹاگرام نے آخرکار اپنے صارفین کے لیے وہ فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کا انتظار کافی عرصے سے کیا جارہا تھا۔

جی ہاں اب انسٹاگرام میں صارفین کسی شخص کی پروفائل میں جاکر دیکھ سکیں گے کہ وہ ان کو فالو کررہا ہے یا نہیں۔

اس سے قبل اگر کوئی صارف یہ جاننا چاہتا کہ انسٹاگرام پر دوست یا جاننے والا اسے فالو کررہا ہے یا نہیں، تو اسے اپنے فالوروز کی فہرست میں جاکر اسکرولنگ کی تکلیف اٹھانی پڑتی تھی۔

مگر اب آپ پروفائل پر follows you کے لیبل سے ہی یہ جان سکیں گے۔

یہ انتہائی آسان اور صارفین کا بڑا مطالبہ تھا جو کہ فی الحال آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے۔

انسٹاگرام کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کی محدود تعداد پر اسے آزمایا جارہا ہے جبکہ کمپنی نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔

ایک ترجمان کے مطابق ہم ہمیشہ ایسے ذرائع کو آزماتے رہتے ہیں جو صارفین کے لیے انسٹاگرام کے تجربے کو بہتر بناسکے۔

ویسے یہ فیچر بہت جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور آئی او ایس میں بھی اسے اَپ ڈیٹ کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام صارفین کی تعداد 70 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور توقع ہے کہ یہ بہت جلد فیس بک کی پانچویں ایپلیکشن ہوگی جس کے صارفین ایک ارب سے زائد ہوں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں