ووگ وومن آف دی ایئر ایوارڈز میں بولی وڈ کے جلوے

25 ستمبر 2017

ووگ وومن آف دی ایئر ایوارڈز 2017 بولی وڈ کی ایک اور یادگار شام کے طور پر سامنے آئی جب بولی وڈ ستاروں نے اپنے بہترین انداز میں جلوہ گر ہوکر اس رات کو ستاروں کی طرح چمکدار بنادیا۔

اس دوران بولی وڈ کی مشہور شخصیات نے اپنی بہترین فیشن انداز کے ساتھ شرکت کی اور لوگوں کو خوب متاثر کیا۔

شو میں ایشوریا رائے بچن، شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور سونم کپور جیسی شخصیات ایوارڈ اپنے نام کروانے میں کامیاب ہوئیں۔

ایشوریا رائے کو Vogue Influencer Of The Decade کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ شاہ رخ خان کے نام Vogue Entertainer of the Decade ایوارڈ رہا۔

ایوارڈز کے علاوہ شو پر گوری خان، کرن جوہر، کرن راو، کریتی سنن جیسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ووگ کے ایونٹ میں سرخ رنگ کے گاون میں شاندار نظر آئیں — فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان اس شو پر بھی کسی کنگ سے کم نظر نہیں آئے — فوٹو/ اے ایف پی

ادیتی راؤ حیدری اپنے گلابی گاؤن میں کسی مہارانی سے کم نظر نہیں آئیں —فوٹو/ اے ایف پی

سونم کپور کے والد انیل کپور کو دیکھ کر کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ گزرتے وقت کے ساتھ کافی اسمارٹ ہورہے ہیں— فوٹو/ اے ایف پی

اداکارہ ردیکا آپٹے اس دوران سفید رنگ کے منفرد لباس میں نظر آئیں —فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ میں فیشنسٹا کے نام سے مشہور سونم کپور نے اپنے سبز جوڑے میں سب کو حیران کردیا — فوٹو/ اے ایف پی

اداکارہ ایشوریا رائے بچن جو پوری دنیا میں اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مقبول ہیں اس ایونٹ پر بھی سب کو حیران کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے سیاہ رنگ کے جوڑے میں ہمیشہ کی طرح سب کو خوب متاثر کیا —فوٹو/ اے ایف پی

خوبصورت اداکارہ انوشکا شرما نگوں کے کام سے بنے خوبصورت گاون میں جلوہ گر ہوئیں اور سب کی خوب داد وصول کی —فوٹو/ اے ایف پی

اداکار ارجن کپور اپنے اسٹائل سے ہر بار متاثر کرتے ہیں اور اس بار بھی وہ ایسا کرنے میں کامیاب رہے — فوٹو/ اے ایف پی