لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا می کل سے ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا جس میں آئن گولڈ اور نیجل ایل لونگ فیلڈ امپائرز ہوں گے، رچرڈ کیٹل برو ٹی وی امپائر، احسن رضا ریزرو امپائر جبکہ اینڈریو پائی کرافٹ کو ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

6 سے 10 اکتوبر تک دبئی میں ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں کیٹل برو اور ای این گولڈ فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے جبکہ نیجل ایل لونگ ٹی وی امپائر، شوزاب رضا ریزرو امپائر جبکہ اینڈریو پائی کرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر کو ہو گا جس میں ای این آئن گولڈ اور احسن رضا فیلڈ امپائرز ہوں گے، کیٹل برو ٹی وی امپائر، شوزب رضا ریزرو امپائر اور اینڈریو پائی کرافٹ ریفری ہوں گے۔

16 اکتوبر کو ابوظہبی میں ہونے والے دوسرے میچ میں کیٹل برو اور شوزاب رضا فیلڈ امپائرز، ای این گولڈ ٹی وی امپائر، احسن رضا ریزرو امپائر اور اینڈریو پائی کرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

18 اکتوبر کو ابوظہبی میں ہی شیڈول تیسرے ایک روزہ میچ میں ای این گولڈ اور احسن رضا فیلڈ امپائرز، کیٹل برو ٹی وی امپائر، شوزب رضا ریزرو امپائر اور اینڈریو پائی کرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

20 اکتوبر کو شارجہ میں ہونے والے میچ میں کیٹل برو اور شوزاب رضا فیلڈ امپائرز، ای این گولڈ ٹی وی امپائر، احسن رضا ریزرو امپائر اور اینڈریو پائی کرافٹ میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

23 اکتوبر کو شارجہ میں شیڈول پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں ای این گولڈ اور احسن رضا فیلڈ امپائرز، کیٹل برو ٹی وی امپائر، شوزاب رضا ریزور امپائر اور اینڈریو پائی کرافٹ ریفری ہوں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں