ون ڈے سیریز کیلئے سری لنکن اسکواڈ سے ملنگا، میتھیوز ڈراپ

05 اکتوبر 2017
لاستھ ملنگا کو ناقص فارم اور اینجلو میتھیوز کو انجری کے سبب ٹیم میں منتخب نہیں کیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
لاستھ ملنگا کو ناقص فارم اور اینجلو میتھیوز کو انجری کے سبب ٹیم میں منتخب نہیں کیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ پاکستان کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا جہاں فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا کو آرام کی غرض سے ڈراپ کر دیا گیا۔

آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز فٹنس مسائل کے باعث سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے لیکن حیران کن طورپر دھنشکا گناتھیلاکا کو نظرانداز کر دیا گیا ہے۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل اور چمارا کپوگیدرا بھی دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

سری لنکن سلیکٹرز نے موجودہ ناقص فارم اور 2019 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے لاستھ ملنگا کا انتخاب نہ کرتے ہوئے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا۔

اعلان کردہ اسکواڈ کپتان اپل تھرنگا، دنیش چندیمل، نروشن ڈکویلا، لہیرو تھریمانے، کشال مینڈس، ملیندا سری وردنا، چمارا کاپوگیدرا، تھسارا پریرا، سکوگے پرسنا، نووان پرادیپ، سورنگا لکمل، دشمانتھا چمیرا، وشوا فرنینڈو، اکیلا دھننجایا اور جیفری وانڈرسے پر مشتمل ہے۔

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر سے ہو گا۔

تبصرے (0) بند ہیں