سری لنکا کو لگاتار تیسری شکست، سیریز بھی ہار گیا

اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2017

پاکستان نے امام الحق کی سنچری اور حسن علی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت سری لنکا کو لگاتار تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کر لی۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اپل تھارنگا کی شاندار بیٹنگ سے ابتدا میں بہترین ثابت ہوا لیکن بعد میں شاداب خان اور خصوصاً حسن علی کی شاندار باؤلنگ کے سامنے پوری سری لنکن ٹیم 208 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

تھارنگا نے 60 رنز بنائے جبکہ حسن علی نے پانچ اور شاداب نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 78 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کر کے فتح کی بنیاد رکھی اور امام الحق نے پہلے ہی میچ میں سنچری اسکور کر کے ٹیم کو 45 گیندوں قبل ہی ہدف تک رسائی دلا دی۔

امام کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سری لنکن اوپنرز نے ٹیم کو 59 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن حسن علی ٹیم کو پہلی کامیابی دلا کر اس شراکت کا خاتمہ کردیا— فوٹو: اے ایف پی

گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے سری لنکن کپتان اپل تھارنگا نے شاندار بیٹنگ فارم جاری رکھتے ہوئے 60 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے پی

شاداب خان نے وکٹ پر سیٹ دنیش چندیمل اور اپل تھارنگا کو آؤٹ کر کے سری لنکن ٹیم کے بڑے اسکور کی امیدوں پر پانی پھیر دیا— فوٹو: اے پی

چمارا کاپوگیدرا شاٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں— فوٹو: اے پی

جنید خان نے کاپوگیدرا کو آؤٹ کر کے پاکستان کو اہم کامیابی دلائی— فوٹو: اے پی

سری لنکا کے خلاف پانچ وکٹیں لینے پر پاکستانی کھلاڑی حسن علی کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے پی

فخر زمان نے امام الحق کے ہمراہ ٹیم کو 78 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا— فوٹو: اے ایف پی

بابر اعظم امارات میں سنچریوں کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکے اور لگاتار پانچ سنچریوں کے بعد 30 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے— فوٹو: اے پی

پہلا میچ کھیلنے والے امام الحق سنچری اسکور کرنے پر سجدہ شکر ادا کر رہے ہیں— فوٹو: اے پی

میچ میں کامیابی پر محمد حفیظ اور شعیب ملک ایک دوسرے مبارکباد دیتے ہوئے— فوٹو: اے پی