پاکستان کے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر عامر یامین کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی گاڑی اوور ٹیک کرنا مہنگا پڑا گیا اور انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پاکستان کی ٹی20 ٹیم کے رکن عامر یامین اتوار کو اپنی گاڑی میں رواں دواں تھے کہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کے جرم میں انہیں پولیس نے راستے میں روک کر حراست میں لے لیا۔

پولیس کا موقف تھا کہ عامر یامین گاڑی چلاتے ہوئے فون پر بات کر رہے تھے البتہ کرکٹر نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے غلط الزام قرار دیا ہے۔

گوجرہ پولیس نےعامر یامین کو حراست میں لے کرتھانہ سٹی گوجرہ منتقل کیا اور اس بارے میں پی سی بی کو بھی آگاہ کر دیا۔

پولیس نے عامر کو تھانے میں بٹھا کر دو گھنٹے تک تفتیش کی تاہم بعد میں پی سی بی حکام کی یقین دہانی پر انہیں وارننگ دے کر رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ عامر یامین سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹی20 سیریز کا حصہ ہیں اور ممکنہ طور پر پیر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں