گوگل نے پاکستان کے اسمارٹ فونز صارفین کے ایک بڑا مسئلہ کا حل ڈیٹا لی نامی ایپ کی شکل میں پیش کیا ہے جس کے ذریعے وہ موبائل انٹرنیٹ پیکجز پر کافی روپے بچاسکیں گے۔

گوگل کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق یہ ایپ اسمارٹ فون صارفین کو موبائل ڈیٹا سمجھنے، کنٹرول اور بچت کرنے میں مدد کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسمارٹ فونز سارفین کا ایک برا مسئلہ موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا اچانک ختم ہوجانا ہے اور وہ اس حوالے سے فکرمند رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں : گوگل پر ان معروف شخصیات کو سرچ نہ کریں

اسمارٹ فون استعمال کرنے والے اکثر افراد نہ صرف ڈیٹا کے بیلنس کے بارے میں مسلسل فکر مندرہتے ہیں بلکہ اس بات کو بھی نہیں سمجھ پاتے کہ ان کا ڈیٹا کہاں اور کیسے استعمال ہو رہا ہے اور نہ ہی وہ ان ایپس کے لیے ڈیٹا کی ایلوکیشن پر اپنا کنٹرول رکھ سکتے ہیںجن کی انہیں واقعی ضرورت تو ہے لیکن سمجھ نہیں۔

اس نئی ایپ کے ذریعے صارفین تمام ایپس پر الگ الگ کنٹرول فراہم کرتی ہے تاکہ موبائل انٹرنیٹ ضروری اپلیکشنز پر ہی استعمال ہو اور گوگل کا دعویٰ ہے کہ اس سے لوگ موبائل ڈیٹا پر 30 فیصد تک بچت کرسکتے ہیں، تاہم اس کا انحصار صارف کے روزانہ کے استعمال پر ہے۔

اسی طرح جب صارف ایپ میں ڈیٹا سیور فیچر کو آن کریں گے تو ایک اور فیچر ڈیٹا سیور ببل بھی متحرک ہوجائے گا جو اس وقت ظاہر ہوگا جب کسی ایسی ایپ کو استعمال کیا جائے، جس کی اجازت دی گئی ہو جبکہ اگر انٹرنیٹ ڈیتا کم ہو تو وہ زیادہ انٹرنیٹ خرچک کرنے والی ایپس کو بلاک کردے گا۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل کی 12 حیرت انگیز مگر گمنام پراڈکٹس

گوگل کے مطابق اس ایپ میں بہت زیادہ ڈیٹا استعمال کرنے والی ایپس کے حوالے سے حوالے صارف کو الرٹس بھیجتی ہے تاکہ وہ جان سکیں کہ روزانہ، ہفتہ وار یا ماہانہ بنیادوں پر کتنا ڈیٹا استعمال ہورہا ہے۔

اور اس کا ایک اور کارآمد فیچر وائی فائی فائنڈر ہے اور یپ ایپ قریبی دستیاب نیٹ ورکس کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے اور کنکٹ کرنے میں مدد دیتا ہے، جس کے بعد صارف کو اس نیٹ ورک کی ریٹنگ کرنا ہوتی ہے۔

یہ ایپ اینڈرائیڈ 5.0 لالی پاپ اور اس کے بعدکے ورژن پرچلنے والے تمام اسمارٹ فونز پر کام کرتی ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Shahid gul Nov 30, 2017 08:34pm
Sub se ziada data tu khud Google apps kha jatay hin