فیس بک کی ایک اور ایپ سامنے آنے کیلئے تیار

08 دسمبر 2017
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

فیس بک کی کئی ایپس پہلے ہی لوگ اپنے اسمارٹ فونز میں رکھنا پسند کرتے ہیں یا مجبور ہیں، اور اب اس کمپنی نے ایک اور اپلیکشن لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کو اب دو حصوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔

جی ہاں انسٹاگرام اس وقت ایک نئی ایپ ڈائریکٹ کو آزما رہی ہے جو اس اپلیکشن کو فیس بک کی طرح دو حصوں میں تقسیم کردے گی۔

مزید پڑھیں : انسٹاگرام میں ملٹی فوٹو پوسٹ کا فیچر متعارف

اس وقت فیس بک کی مرکزی ایپ کے ساتھ اس کی چیٹ یا میسجنگ کے لیے الگ سے میسنجر کو ڈاﺅن لوڈ کرنا پڑتا ہے۔

اب انسٹاگرام بھی میسجنگ کے لیے الگ ایپ متعارف کرانے والی ہے، جس کی تصدیق کمپنی کے ترجمان نے بھی کی۔

اس اقدام کا مقصد انسٹاگرام کا میسجنگ کو اپنی مرکزی ایپ سے الگ کرنا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم انسٹاگرام کو صارفین کے تمام لمحات کا مقام بنانا چاہتے ہیں جبکہ انہیں قریبی دوستوں سے نجی معاملات شیئر کرنا بھی ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انسٹاگرام پر پوسٹ کرنا اب مزید آسان

اس نے بتایا کہ اس مقصد کو آسان کرنے کے لیے ہم نے ڈائریکٹ نامی ایپ کی کیمرہ فرسٹ ایپ کی آزمائش شروع کی ہے جو کہ لوگوں کو انستاگرام سے جوڑے رکھے گی۔

اس وقت یہ ایپ چلی، اسرائیل، اٹلی، پرتگال، ترکی اور یوروگوئے میں پیش کی گئی ہے۔

ایسا ہی فیس بک نے 2014 میں کیا تھا جب اس نے میسجنگ کو اپنی ایپ سے نکال کر میسنجر کا حصہ بنا دیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں