دنیا کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ آسکرز میں غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کے لیے دنیا بھر سے فلمیں نامزدگی کے لیے بھیجی گئی تھیں تاہم اس زمرے میں کسی بھی ایشیائی فلم کو منتخب نہیں کیا گیا۔

غیر ملکی زبان کے زمرے میں شارٹ لسٹ کی گئی 9 فلموں میں پاکستان، بھارتی، ایرانی، چین، ہانگ کانگ اور تائیوان سمیت کسی بھی ایشیائی ملک کی کوئی فلم نہیں۔

پاکستانی فلم ’ساون‘ بھی اس زمرے میں منتخب نہیں ہوئی —۔
پاکستانی فلم ’ساون‘ بھی اس زمرے میں منتخب نہیں ہوئی —۔

یاد رہے کہ ان پاکستان اور بھارت سمیت تمام ایشیائی ممالک کی جانب سے غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کے لیے فلمیں بھیجی گئی تھیں، ان میں پاکستان نے ’ساون‘ نامی فلم جبکہ بھارت نے ’نیوٹن‘ نامی فلم کو آسکرز کے لیے بھیجا تھا۔

غیر ملکی زبان کی کیٹیگری میں افغانستان کی جانب سے ’اے لیٹر ٹو دی پریزیڈنٹ‘، ایران کی جانب سے ’بریتھ‘، عراق کی جانب سے ’ریسیبا‘، ترکی کی جانب سے ’آئلا‘، شام کی جانب ’لٹل گاندھی‘ اور بنگلہ دیش کی جانب سے ’دی کیگ‘ کو نامزد کیا گیا تھا۔

بھارتی فلم نیوٹن بھی آسکرز سے باہر ہوگئی —۔
بھارتی فلم نیوٹن بھی آسکرز سے باہر ہوگئی —۔

خیال رہے کہ برطانیہ کی جانب سے اس کیٹیگری کے لیے پاکستانی فلم ساز سام مسعود کی حقیقی واقعے پر مبنی فلم ’مائی پیور لینڈ‘ کو نامزد کیا گیا تھا تاہم اس فلم کو بھی آسکرز میں شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا۔

آسکرز میں غیر ملکی زبان کے زمرے میں شارٹ لسٹ ہونے والی 9 فلموں کی فہرست یہاں دیکھیں:

اے فینٹاسٹک وومن (چلی)

ان دی فیڈ (جرمنی)

آن باڈی اینڈ سول (ہنگری)

فاکس ٹروٹ (اسرائیل)

دی انسلٹ (لبنان)

لو لیس (روس)

فیلیسائٹ (سینیگال)

دی واؤنڈ (جنوبی افریقہ)

دی اسکوائر (سویڈن)

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں