افغان حکام کے مطابق طالبان نے کابل میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق غزنی صوبے کے پولیس سربراہ محمد زمان کا کہنا تھا کہ ہفتے کی رات ہونے والے حملے کے بعد 2 گھنٹے تک پولیس مقابلہ جاری رہا۔

خیال رہے کہ امریکا اور نیٹو کے 2014 میں کمبیٹ مشن کے اختتام کے بعد طالبان نے افغانستان بھر میں حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان: طالبان کے حملے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

دریں اثناء افغانستان کے صوبے غور میں سڑک کنارے لگے بم کے پھٹنے سے ایک چرواہا ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے ترجمان اقبال نظامی کا کہنا تھا کہ طالبان نے یہ بم سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: بم دھماکوں، حملوں میں 23 افراد جاں بحق

مشرقی صوبے خوست میں پولیس کے ترجمان بشیر بینا کا کہنا تھا کہ سڑک کنارے بم حملے میں 2 بچے ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ یہ دونوں حملے ہفتے کے روز پیش آئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں