الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کو ایک ہی انتخابی نشان ’تیر‘ سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست دی گئی تھی کہ وہ ایک ہی انتخابی نشان ’تیر‘ پر انتخابات لڑنا چاہتے ہیں۔

دونوں جماعتوں کی جانب سے کی گئی درخواست کو الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے انہیں ’تیر‘ کا نشان الاٹ کردیا اور اس حوالے سے حکم نامہ تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو بھجوا دیا۔

متعلقہ خبر:

پیپلز پارٹی اور پی پی پی پارلیمنٹیرینز کو تیر کے نشان سے انتخابات لڑنے کی اجازت

تبصرے (0) بند ہیں