طیب اردگان ترک انتخابات میں ایک مرتبہ پھر کامیاب

اپ ڈیٹ 26 جون 2018

ترک صدر طیب اردگان نے قبل از وقت ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کا اعلان کردیا۔

طیب اردگان کی جماعت اے کے پارٹی کو غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 53.8 فیصد ووٹ حاصل ہوئے جبکہ مخالف پارٹی کے محرم انجنے کو 30.1 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔

انتخابات میں اگر کوئی امیدوار 50 سے زائد ووٹ حاصل نہ کر پاتے تو الیکشن کا دوسرا دور 8 جولائی کو طے کیا گیا تھا۔

ترکی کے انتخابات کے لیے 5 کروڑ 60 لاکھ مقامی شہریوں اور 30 لاکھ دیگر ممالک میں مقیم ترک شہریوں کو حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے رجسٹر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ پارلیمانی اور صدراتی انتخابات ہوئے۔

صدر اردگان کے حامیوں نے ان کی تصاویر اٹھا کر نتائج مکمل ہونے سے قبل ہی جشن منانا شروع کردیا—فوٹو: اے پی

طیب اردگان کی جماعت اے کے پارٹی کے کارکنان نتائج موصول ہوتے ہی سڑکوں پر نکلنا شروع ہوگئے—فوٹو:اے پی

استنبول میں شہریوں نے ووٹ ڈالے—فوٹو: اے ایف پی

استبول میں پولنگ اسٹیشن کے باہر صدر اردگان کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی—فوٹو: اے ایف پی

ترکی کی نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (ایم ایچ پی) کے رہنما دیولت بہسیلی نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی—فوٹو: اے ایف پی

ترک انتخابات میں صدارتی امیدوار اسلام پسند جماعت کے رہنما تیمل کرامولااوگلو کے حامیوں کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑی تھی—فوٹو: اے پی

کرد اکثریت کے علاقے دیارباکر میں پولنگ انتظامیہ نے گنتی کا عمل شروع کیا—فوٹو: اے پی

پولنگ عملے نے ووٹنگ کا وقت ختم ہوتے ہی گنتی کا عمل شروع کردیا—فوٹو: اے ایف پی

طیب اردوگان نے استنبول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا—فوٹو: اے پی

طیب اردگان کے حامی جابجا موجود تھے—فوٹو: اے ایف پی

صدر اردگان کے حامیوں نے ان کی تصاویر اٹھا کر نتائج مکمل ہونے سے قبل ہی جشن منانا شروع کردیا—فوٹو: اے ایف پی

اے کے پارٹی کے کارکنان پارٹی کے مرکز میں جمع ہو کر جیت کا جشن منانے میں مصروف ہیں—فوٹو: اے ایف پی