پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت جس معاشی بحران اور مشکلات کا سامنا ہے اس سے نمٹنے کے لیے طاقتور حکومت کی ضرورت ہے جو بڑے فیصلے کر سکے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کو انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں انتخابات کے نتیجے میں معلق پارلیمنٹ کا وجود میں آنا ملک کے لیے بڑی بدقسمتی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ’ملک کو ایک طاقتور حکومت کی ضرورت ہے اور معلق پارلیمنٹ ہمیشہ کمزور ہوتی ہے۔‘

انتخابات کے نتیجے کے بعد مخلوط حکومت سازی سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ ’حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور نہ ہی پیپلز پارٹی سے اتحاد کریں گے، کیونکہ ان کے رہنما کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں اور اگر ان کے ساتھ حکومت بنانی ہے تو اس سے بہتر ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھیں۔‘

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

تبصرے (0) بند ہیں