پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات 2018 کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے چیف الیکشن کمیشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو رداری نے کہا کہ ’ہم جمہوریت پسند ہیں لیکن انتخابات کو مسترد کرتے ہیں جبکہ چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر استعفیٰ دیں۔‘

انہوں نے سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا وہ اس وقت پارلیمانی فورم کو نہ چھوڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم پارلیمان میں جاکر اس معاملے کو اٹھائیں گے اور کل جماعتی اے پی سی کی جماعتوں کو بھی مشورہ دیں گے کہ پارلیمنٹ میں آکر احتجاج کریں۔‘

بلاول کا کہنا تھا کہ ’پارلیمنٹ میں جاکر اس بار دکھاؤں گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے۔‘

تبصرے (0) بند ہیں