مریخ ڈیڑھ دہائی بعد زمین کے قریب آگیا

اپ ڈیٹ 01 اگست 2018
سرخ سیارے کے نام سے پہچانا جانے والا یہ سیارہ دنیا کے قریب ترین نظر آئے گا—۔
سرخ سیارے کے نام سے پہچانا جانے والا یہ سیارہ دنیا کے قریب ترین نظر آئے گا—۔

مریخ 15 سال کے بعد 31 جولائی 2018 کو دنیا سے قریب ترین مقام پر آجائے گا۔

سرخ سیارے کے نام سے پہچانا جانے والا یہ سیارہ 27 جولائی 2018 سے 31 جولائی تک دنیا میں چمکتا ہوا نظر آئے گا۔

یہ سیارہ آج اپنے اصل مقام سے دنیا کے 57.6 کلو میٹر مزید قریب ہو جائے گا جسے آسمان پر آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔

نصف شب کے وقت مریخ اپنے بلند ترین مقام پر ہوگا اور جنوب کی سمت 35 درجے کے زاویے پر رات بھر اسے دیکھا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں: مریخ پر پہلی مرتبہ پانی کا ذخیرہ دریافت

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے بھی اس موقع پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی۔

اس کارٹونک ویڈیو میں دنیا میں موجود ایک شخص دوربین کی مدد سے مریخ کو دیکھ رہا ہے، جبکہ ویڈیو کے دوسرے حصے میں مریخ پر موجود خلائی مخلوق ٹیلی اسکوپ کی مدد سے دنیا کو دیکھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ نظام شمسی میں زمین کے بعد مریخ سورج سے قریب ترین چوتھا سیارہ ہے اور سورج کے گرد چکر کو 687 دن میں پورا کرتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں