اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع سے آزاد حیثیت میں انتخابات جیتنے والے نومنتخب ارکانِ اسمبلی محسن داور اور محمد علی وزیر نے ایونِ زیریں میں آزاد رکن کی حیثیت سے جانے کا فیصلہ کرلیا۔

نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان افراد کا کہنا تھا کہ وہ قومی اسمبلی میں اپنے حقوق کے لیے آزادانہ طور پر آواز بلند کریں گے۔

محسن داور اور محمد علی وزیر بالترتیب شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان سے رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے اسٹیٹس کو کا قلعہ قمعہ کردیا۔

متعلقہ خبر یہاں پڑھیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں