گھر میں ٹیلیویژن تو ہوگا؟ یا وال کلاک بھی ؟ تو ٹی وی کے لیے ریموٹ کنٹرول کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ سیل یا بیٹری سے چلتا ہے جبکہ وال کلاک، کھلونے اور متعدد اشیاءکے لیے بھی ان بیٹریوں کی ضرورت تو پڑتی ہے۔

تاہم بازار سے آپ خراب سیل تو خرید کر نہیں لارہے یا ریموٹ یا کسی بھی چیز کے صحیح سیل خراب سمجھ کر تو نہیں پھینک رہے؟

درحقیقت سیل خریدتے ہوئے اگر ایک معمولی ٹیسٹ کرلیا جائے تو آپ جان سکتے ہیں کہ وہ کس حد تک ٹھیک ہے جبکہ گھر میں بھی اس طریقے کو آزما کر بظاہر خراب بیٹری کی کنڈیشن جانی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں : کیا اس معمولی پڑیا کے فوائد سے واقف ہیں؟

اکثر ہاف ڈیڈ بیٹری کو ہی لوگ خراب سمجھ کر پھینک دیتے ہیں حالانکہ اس کی زندگی ابھی باقی ہوتی ہے۔

مگر آپ کیسے جانیں گے کہ کس سیل یا بیٹری میں ابھی بھی زندگی باقی ہے؟

ویسے تو پروفیشنل افراد اس کے لیے بیٹری ٹیسٹرز اور وولٹ میٹرز کی مدد لیتے ہیں جو کہ درست ریڈنگ بتاتے ہیں، تاہم یہ ڈیوائسز ہر ایک کے پاس تو نہیں ہوتیں۔

تو ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئے؟

9 وولٹ کی بیٹری کی زندگی کے بارے میں آپ اپنی زبان سے مدد لے سکتے ہیں، بس اس کے ٹرمینل کو زبان سے چھو کر دیکھیں۔

اگر آپ کو ہلکا سا جھٹکا لگے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ بیٹری ابھی بھی ٹھیک ہے، تاہم یہ طریقہ کار صرف 9 وولٹ سیل پر ہی کام کرتا ہے، دیگر پر نہیں۔

تو دیگر کے لیے ایک آسان طریقہ ہے کہ انہیں زمین پر عمودی یعنی ان کے نچلے سپاٹ سلور سطح کو فرش سے ذرا اونچائی سے ٹکرائیں۔

نئے الکلائن سیل کبھی بھی زمین سے ٹکرا کر اوپر نہیں اچھلیں گے۔

یہ طریقہ کار AAA، AA، سی، ڈی اور 9 وولٹ بیٹریوں کی زندگی جاننے میں مدد دیتا ہے۔

سیل جتنا مردہ ہوگا وہ زمین سے ٹکرا کر اتنا ہی زیادہ اچھلے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پرانا اسمارٹ فون اس احتیاط کے بغیر فروخت نہ کریں

اس کی وجہ یہ ہے کہ ان بیٹریوں کے اندر زنک میٹل زنک آکسائیڈ میں تبدیل ہوکر بجلی فراہم کرتا ہے۔

تو جب بیٹری نئی ہوتی ہے تو زنک میٹل سختی سے پیک ہوتا ہے اور گرنے پر اچھلتا نہیں،مگر زنک آکسائیڈ ایسے پل بناتی ہے جو اسپرنگ کی طرح کام کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں جان جتنی کم ہوتی جائے گی، بیٹری اتنی زیادہ اچھلنے لگے گی۔

تو نئے سیل خریدنے سے پہلے یہ طریقہ آزمانا چند روپے کی بچت کرنے میں ضرور مدد دے سکتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں