لاہور ہائی کورٹ نے انتخابات پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کی سماعت کے لیے ٹربیونلز تشکیل دے دیئے۔

ہائی کورٹ کے 9 ججز کو اعتراضات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

پرنسپل سیٹ پر 4 ججز الیکشن ٹربیونل کی حیثیت سے کام کریں گے جن میں جسٹس مامون الرشید شیخ، جسٹس طارق عباسی، جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس چوہدری محمد اقبال شامل ہیں۔

ہائی کورٹ کے ملتان بینچ میں 3 ججز کیسز کی سماعت کریں گے جن میں جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس مجاہد مستقیم احمد اور جسٹس طارق افتخار احمد شامل ہیں۔

بہاولپور بینچ میں الیکشن ٹربیونل جسٹس محمد امیر بھٹی پر مشتمل ہوگا۔

مزید پڑھیں: نتائج کے حوالے سے شکایات پر تحقیقات کریں گے، الیکشن کمیشن

ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں جسٹس مرزا وقاص رؤف الیکشن ٹربیونل کی حیثیت سے کیسز کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد یاور علی کی منظوری کے بعد ٹربیونلز کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں