مائیکروسافٹ سیکیورٹی ریسرچ: پاکستانی نوجوان کی پہلی پوزیشن

اشعر جاوید نے مائیکروسافٹ سیکیورٹی ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی  — فوٹو : محمد عمران
اشعر جاوید نے مائیکروسافٹ سیکیورٹی ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی — فوٹو : محمد عمران

پاکستانی نوجوان اشعر جاوید نے دنیا بھر کے تمام آئی ٹی ماہرین کو شکست دیتے ہوئے مائیکرو سافٹ سیکیورٹی ریسرچ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستانی نوجوان اشعر آج کل جرمنی میں آئی ٹی سیکیورٹی ریسرچر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

مائیکرو سافٹ ہر سال دنیا بھر سے ایک سو نئے آئی ٹی ایکسپرٹ سیکیورٹی ریسرچر منتخب کرتا ہے جس میں دنیا بھر سے ہزاروں آئی ٹی ایکسپرٹس حصہ لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں : چھ سالہ پاکستانی بچہ مائیکروسافٹ امتحان میں کامیاب

مائیکروسافٹ سیکیورٹی ریسرچ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر اشعر جاوید نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی پاکستانی نے مائیکرو سافٹ اور آئی ٹی میں ملک کا نام روشن کیا، اس سے قبل 2015 میں 6 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی بچے محمد حمزہ شہزاد نے مائیکرو سافٹ آفس کے کم عمر ترین ماہرین کی فہرست میں اپنا نام شامل کیا تھا۔

اس سے قبل 2004 میں ارفع کریم نے 9 برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائڈ پروفیشنل ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

جس کے 4 سال بعد 2008 میں 9 برس 27 دن کے بابر اقبال اس ریکارڈ کو توڑنے میں کامیاب ہوئے اور اب تک 8 سالہ شافع بھوتانی، 7 سالہ شایان اختر اور 5 سالہ ایان قریشی (2014) یکے بعد دیگرے اس ریکارڈ کو توڑنے کا کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں