وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ انھوں نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو این آر او مانگتے دیکھا اور سنا ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو بچہ ہے بچ کر کھیلے تو اچھا رہے گا۔اس سے قبل بھی بلاول بھٹو دو بار لفظی حملہ کر چکا ہے لیکن اگر تیسری بار ایسا ہوا تو معاف نہیں کروں گا۔

وفاقی وزیر ریلوے کے مطابق بختاور بھٹو اور مریم نواز میری بیٹیوں جیسی ہیں اس لیے میری جانب سے ان کی کسی بات کا جواب دینا مناسب نہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے پاس ڈیل اور ڈھیل کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 3 بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف چار دن جیل میں نہیں رہ سکتے اور نہ ہی انھیں پاکستان میں علاج کروانا پسند ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ نواز شریف کی سوئی ملک سے باہر جانے کے لیے اٹکی ہوئی ہے انھیں ہسپتال کے بستر کی شیٹوں سے بدبو آتی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے 27 مارچ کو ہونے والے ترکی کے دورے میں ایم ایل او ون معاہدے پر دستخط کا امکان ہے اور 30 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں