ایپل نے 2 نئے آئی پیڈ ٹیبلیٹ متعارف کرادیئے

18 مارچ 2019
آئی پیڈ ائیر — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی پیڈ ائیر — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل نے 2 نئے آئی پیڈ ٹیبلیٹ متعارف کرادیئے ہیں جن میں پینسل سپورٹ اور آئی فون ایکس ایس میں موجود اے 12 بائیونک چپ دی گئی ہے۔

آئی پیڈ ائیر 10.5 انچ جبکہ آئی پیڈ منی 7.9 انچ اسکرین کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے 25 مارچ کو ایک ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے مگر اپنے نئے ٹیبلیٹس اس کمپنی نے اس سے پہلے ہی متعارف کرا دیئے ہیں۔

آئی پیڈ ائیر میں 10.5 انچ ریٹینا ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ 8 میگا پکسل بیک کیمرا اور 7 میگا پکسل فیس ٹائم کیمرا دیا گیا ہے۔

اے 12 بایونک پراسیسر نیورول انجن کے ساتھ ہے جبکہ 64 یا 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن کے ساتھ یہ آئی پیڈ وائی فائی اونلی یا وائی فائی پلس سیلولر کے ورژن میں دستیاب ہوگا۔

اس کے علاوہ ای سم سپورٹ، 10 گھنٹے بیٹری لائف اور ہیڈفون جیک سپورٹ موجود ہے اور اس کی قیمت 499 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

اس کے مقابلے میں آئی پیڈ منی میں 7.9 انچ ڈسپلے ٹچ اائی ڈی سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ اے 12 چپ اور پینسل سپورٹ اس میں بھی موجود ہے۔

آئی پیڈ منی — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی پیڈ منی — فوٹو بشکریہ ایپل

اس میں بھی بیک پر 8 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 7 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے اور یہ بھی 64 یا 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں دستیاب ہوگا۔

اس کی قیمت 399 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

یہ دونوں اس وقت پری آرڈر میں دستیاب ہیں جبکہ اگلے ہفتے ان کو عام فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

حیران کن طور پر ایپل نے ان دونوں ڈیوائسز کو ایونٹ کی بجائے پریس ریلیز کے ذریعے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔

اس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ کمپنی اگلے ہفتے کے ایونٹ میں نیٹ فلیکس جیسی نئی ویڈیو اسٹریمنگ سروس کو متعارف کرانے پر ہی اپنی پوری توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہے۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

تبصرے (0) بند ہیں