زندگی میں خوشی کا حصول آپ کے اپنے ہاتھ میں

12 اپريل 2019
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— فوٹو بشکریہ allthatisshe انسٹاگرام پیج
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— فوٹو بشکریہ allthatisshe انسٹاگرام پیج

زندگی میں ہر وقت غم اور مایوسی کے بادل چھائے رہتے ہیں؟ تو بس مسکرانا شروع کردیں۔

درحقیقت مسکراہٹ لوگوں کو خوشی کا احساس دلاتی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ٹینیسی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ہونٹوں کو مخالف سمت میں کھینچ دینا منفی جذبات کو دبا کر مثبت سوچ کا باعث بنتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران چہرے کے تاثرات کے 50 سالہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور معلوم ہوا کہ مسکراہٹ سے ذہن پر چھایا اشتعال، اداسی اور بیزاری دور ہوجاتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ تو پرانا خیال ہے کہ ایسے ہی مسکرا دینا کچھ خوشی کا احساس دلاتا ہے مگر ماہرین نفسیات اس خیال کو سو سال سے مسترد کرتے آرہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ محققین نے اس کا تجزیہ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ جان سکیں کہ چہرے کے تاثرات ذہن پر کس حد تک اثرات مرتب کرتے ہیں۔

محققین کے مطابق ہم کسی ایک تحقیق کے نتائج پر توجہ مرکوز نہیں کرسکتے کیونکہ ماہرین نفسیات اس خیال کی آزمائش 1970 کی دہائی سے کررہے ہیں، تو ہم نے تمام شواہد کو دیکھنے کا فیصلہ کیا۔

اس مقصد کے لیے دنیا بھر میں 11 ہزار سے زائد افراد پر ماضی میں ہونے والی 138 تحقیقی رپورٹس کا ڈیٹا جمع کیا گیا۔

اس ڈیٹا کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ چہرے کے تاثرات احساسات پر اثرات مرتب کرتے ہیں، چاہے وہ جتنے بھی معمولی ہوں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ نتائج سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ذہن اور جسم کس طرح ہمارے شعوری اظہار سے خود کو منسلک کرتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں