لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ریلوے اسٹیشن کے نزدیک مسافروں کیلئے بنائی گئی مستقل پناہ گاہ کا افتتاح کردیا۔

ریلوے اسٹیشن پناہ گاہ آمد پر وزیراعلیٰ پنجاب کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

سردار عثمان بزدار نے پناہ گاہ میں کمرے، کچن اور باتھ رومز کا معائنہ کیا اور ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ نے قیام پذیر افراد سے سحری و افطاری کے انتظامات کے بارے معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ہے یہ احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے۔

لاہور میں 5 پناہ گاہوں کی تعیمر کا کام 5 ماہ میں مکمل ہوا جہاں 30 ہزار افراد نے قیام کیا جبکہ ایک لاکھ افراد نے کھانا کھایا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں