پاستا بنانے کی نہایت آسان ترکیب

اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2019
فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک

یقیناً آپ سب کے گھر میں پاستا شوق سے کھایا جاتا ہوگا، مگر گھر کے کچھ افراد کو پاستا کے مقابلے میں نوڈلز زیادہ پسند ہوں گے۔

پاستا اور نوڈلز کا ویسے تو کوئی موازنہ نہیں، مگر تاریخی حوالے سے دونوں کا بڑا ہی قریبی تعلق ہے۔

لذیذ اور ذائقہ دار کھانا تیار کرنا یقیناً ایک آرٹ ہے اور یہ ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔

ہم یہاں آپ کو پاستا بنانے کا ایسا طریقہ بتا رہے ہیں، جنہیں آزما کر آپ گھر میں اٹالین پاستا تیار کرسکتے ہیں۔

پاستا بنانے کا طریقہ

اجزاء

650 گرام پاستا

450 گرام ٹماٹر

ڈھائی چمچ زیتون کا تیل

2 چمچ کٹی ہوئی سفید پیاز

10 تلسی کے پتے یا دھنیا کا بنڈل

4 چمچ پارمیگیانو (اٹالین) پنیر

2 چمچ پسا ہوا لہسن

حسب ذائقہ نمک اور مرچ

ترکیب

پاستا کو ابالنے کے بعد پانی سے نکال کر الگ رکھیں۔

ٹماٹر کو 10 سیکنڈ کے لیے گرم پانی میں ڈبونے کے بعد نکال کر ایک منٹ تک برف کے ٹھنڈے پانی میں رکھیں۔

اس کے بعد ٹماٹر کو نکال کر خشک کریں اور ان کے ٹکڑے کرلیں۔

ایک برتن میں پیاز کو زیتون کے تیل کے ساتھ بھوننے کے بعد اس میں ٹماٹر ڈال کر حسب ذائقہ مرچ اور نمک ڈالیں۔

اب اس میں ابلا ہوا پاستا ڈال کر اس میں تلسی کے پتے یا دھنیا ڈال کر پنیر مکس کریں اور ذائقہ دار اٹالین پاستا تناول فرمائیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں