اکثر کسی تقریب میں موجود افراد کے درمیان کسی کو پیٹ کی گیس کے مسائل کا سامنا ہو تو یہ بات اس کے لیے شرمندگی اور اس محفل میں موجود دیگر افراد کے لیے مشکل کا باعث بن سکتی ہے۔

اور اس ہی شرمندگی سے بچانے کے لیے فرانس سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ شخص نے ایسی ادویات تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ریح (پیٹ کی گیس) کی بو کو پھولوں اور چاکلیٹ کی خوشبو میں تبدیل کردیں گی۔

69 سالہ کرسٹین پوئنچیوال نے لوگوں کو اس شرمندگی سے بچانے کے لیے ایسی ادویات تیار کرلی ہیں جو اس ناخوشگوار بو کو پھولوں، ادرک اور چاکلیٹ جیسی خوشبو میں تبدیل کرنے کا آپشن دیں گی۔

فوٹو/ ٹوئٹر
فوٹو/ ٹوئٹر

دی سن کو دیے ایک انٹرویو میں کرسٹین کا کہنا تھا کہ 'مجھے ایسی ادویات تیار کرنے کا خیال اس وقت آیا جب میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھا اور وہاں ریح کی بو سے متعدد افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس بو سے صرف میں اور میرے دوست ہی نہیں بلکہ ساتھ بیٹھے دوسرے افراد بھی متاثر ہوئے، تب میں نے سوچا کہ اس حوالے سے کچھ کرنا چاہیے'۔

کرسٹین کے مطابق 'ریح کی آواز کو تو نظر انداز کیا بھی جاسکتا ہے البتہ اس کی بو سے بچنا ناممکن ہے'۔

فوٹو/ ٹوئٹر
فوٹو/ ٹوئٹر

انہوں نے یہ ادویات مقامی میڈیکل اسٹورز میں پیچنا شروع کیں، بعدازاں لوگوں نے انہیں مذاق سمجھ کر اور بھی شہرت دلوادی۔

مزید پڑھیں: 10 حیران کن غذائیں پیٹ میں گیس بننے کا باعث

کرسٹین کے مطابق پیٹ میں گیس محسوس ہونے سے چند روز قبل ہی ان ادویات کا استعمال کرلینا بہتر ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جانوروں کے لیے بھی یہ ادویات تیار کی ہیں اور کتوں کو دینے کے لیے یہ پاؤڈر کی شکل میں موجود ہیں۔

فوٹو/ ٹوئٹر
فوٹو/ ٹوئٹر

کرسٹین کے مطابق یہ ادویات قدرتی اجزا سے تیار کی گئی ہیں جو پائلیول پیٹ نامی فرانسیسی کمپنی کی جانب سے فروخت کی جاتی ہیں، 60 ادویات کا ایک پیکٹ 4 ہزار پاکستانی روپے کا ہے۔

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق 'اگر آپ گاڑی کے شیشے نیچے کرتے کرتے تھک چکے ہیں تو یہ ادویات آپ کے لیے ہیں، جو ہر قسم کی شرمندگی سے آپ کو بچائے، پالتو جانوروں کے کھانوں میں ان ادویات کا پاؤڈر چھڑک دینا ہی کافی ہوگا'۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں