میٹھا کھانا کس کو پسند نہیں؟ اور اگر بات حلوے کی ہو تو یقیناً سب ہی ہر طرح کے حلوے کے دیوانے ہوتے ہیں۔

لوکی کا حلوہ بھی ایسے میٹھے پکوانوں میں سے ایک ہے جسے لوگ بےحد پسند کرتے ہیں۔

لوکی سبزی کے طور پر کھانا ہر کسی کو پسند نہیں، لیکن اگر اس ہی سبزی کو حلوے کی شکل دے دی جائے تو سب نہایت شوق سے اسے کھاتے ہیں۔

اس نہایت مزیدار حلوے کی آسان ترکیب یہاں پڑھیں:

اجزاء

گھی - 2 سے 3 کھانے کے چمچ

بادام- 8 سے 10 عدد

کاجو - 8 سے 10 عدد

پستہ - 8 سے 10 عدد

کشمش - 8 سے 10 عدد

لوکی - ½ کلو

دودھ - ایک کپ

گھی - ¼ کپ

چینی - ایک کپ یا حسب ذائقہ

کھویا - ایک کپ

الائچی پاؤڈر - ¼ چائے کا چمچ

ترکیب:

چھوٹے فرائی پین میں گھی، بادام، کاجو، پستہ اور کشمش ڈال کر مکس کریں اور ہلکی سنہری ہونے تک فرائی کرلیں پھر سائڈ پر الگ رکھ دیں۔

لوکی کو دھو کر چھیل لیں۔

اس موقع پر لوکی سے بیج نکال لیں اور گریڈر کی مدد سے پیس لیں۔

ایک کڑاہی میں لوکی ڈال کر دو منٹ کے لیے پکا لیں اور اچھی طرح مکس کرتے رہیں۔

دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھک کر 6 سے 8 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکالیں، پھر تیز آنچ پر دودھ سوکھ جانے تک پکائیں اور اس دوران چمچ چلاتے رہیں۔

گھی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

چینی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر کے ہلکی درمیانی آنچ پر 2 سے 3 منٹ کے لیے پکا لیں اور اس دوران چمچ چلاتے رہیں۔

فرائی ہوئے میوہ جات کو حلوے میں ڈال کر مکس کریں اور گھی الگ ہونے تک پکالیں اور چمچ چلاتے رہیں۔

کھویا ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

الائچی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، اب آپ کا حلوہ تیار ہے اور اسے کھویا اور دیگر میوہ جات ڈال کر پیش کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں