یوسف بیگ مرزا وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی

اپ ڈیٹ 20 نومبر 2019
یوسف بیگ مرزا — فائل فوٹو/ڈان نیوز
یوسف بیگ مرزا — فائل فوٹو/ڈان نیوز

یوسف بیگ مرزا نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف بیگ مرزا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس عہدے سے مستعفی ہوکر میڈیا انڈسٹری میں واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ان کی اس عہدے پر تعیناتی ایک سال قبل ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: یوسف بیگ مرزا کے خلاف نیب کی تحقیقات

یوسف بیگ مرزا نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، جنرل پرویز مشرف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے دور میں سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی خدمات سرانجام دی تھیں۔

انہوں نے نجی نشریاتی اداروں کے لیے بھی کام کیا ہے۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان کے لیے پوری ایمانداری سے کام کیا تاہم اب وہ میڈیا کی طرف واپس جانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوسف بیگ مرزا بھی وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا تعینات

یوسف بیگ مرزا کے مطابق وہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے پر بغیر تنخواہ و مراعات و دیگر کے اعزازی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نے حالیہ کابینہ اجلاس میں اپنی میڈیا ٹیم کی کارکردگی کے جائزے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

وزیر اعظم کے میڈیا ٹیم میں ندیم افضل چن، فردوس عاشق اعوان، افتخار درانی و دیگر شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں