سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے انٹر سٹی روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کےروٹ پرمٹس منسوخ کرنا شروع کردیے۔

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا کہ پابندی کےباوجود بین الاضلاعی ،بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ آپریشن جاری ہے اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں صرف انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ ٹرانسپورٹ نے ہر ضلع کےلیےالگ الگ کمیٹی تشکیل دیدی۔

اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں 7رکنی کمیٹی خلاف قانون چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو روکنے کے لیے اقدامات کرے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں