کراچی میں ہوٹل کے اندر بیٹھ کر کھانے پر پابندی
23 نومبر 2020
کمشنر کراچی افتخارشلوانی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کل سے تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائدد کردی ہے۔
کراچی کی مقامی انتظامیہ نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا، جس کےتحت ریسٹورنٹس کو صرف کھلی جگہ پر ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔
کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں اور کہا ہے کہ ان اقدامات سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔
تبصرے (0) بند ہیں