آئی فون 12 سیریز کی پاکستان آمد

19 دسمبر 2020
آئی فون 12 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون 12 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل کے آئی فون 12 سیریز کے 4 فونز اکتوبر میں متعارف کرائے گئے تھے اور اب یہ پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔

آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس پاکستان میں ایپل کے اتھارائز ڈسٹری بیوٹر Mercantile Pacific کی جانب سے پیش کیے جارہے ہیں۔

پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے منفرد کنٹری کوڈ ZP/A پاکستان کو اسائن کیا ہے تاکہ اصلی اور مستند ایپل مصنوعات ہی پاکستان میں صارفین تک پہنچ سکیں۔

پاکستان میں ان فونز کی قیمتیں درج ذیل ہیں:

آئی فون 12 منی

اس کا 64 جی بی اسٹوریج والا فون ایک لاکھ 73 ہزار 500 روپے، 128 جی بی اسٹوریج والا فون ایک لاکھ 82 ہزار 500 روپے جبکہ 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2 لاکھ ایک ہزار 500 روپے میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

آئی فون 12

آئی فون 12 کا 64 جی بی اسٹوریج والا ورژن ایک لاکھ 92 ہزار روپے، 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2 لاکھ ایک ہزار 500 روپے جبکہ 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے میں خریدا جاسکے گا۔

آئی فون 12 پرو

اس میں اسٹوریج کا آغاز 64 کی بجائے 128 جی بی سے ہوتا ہے اور یہ ورژن 2 لاکھ 29 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2 لاکھ 48 ہزار 900 روپے جبکہ 512 جی بی اسٹوریج والا فون 2 لاکھ 86 ہزار 500 روپے میں فروخت ہوگا۔

آئی فون 12 پرو میکس

اس کا 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2 لاکھ 48 ہزار 900 روپے، 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2 لاکھ 67 ہزار 900 روپے جبکہ 512 جی بی اسٹوریج والا فون 3 لاکھ 5 ہزار 500 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

یہ فونز پی ٹی اے سے منظور شدہ ہوں گے اور آفیشل وارنٹی اور فیس ٹائم ان ایبل جیسی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔

فونز خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد Mercantile کی ویب سائٹ پر جاکر جان سکتے ہیں کہ ان کے گھر کے قریب یہ ڈیوائسز کہاں سے مل سکتی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں