عابد علی روبہ صحت، ٹریننگ کا دوبارہ آغاز کردیا

27 دسمبر 2021
عاب علی کو گزشتہ ہفتے سینے میں تکلیف کے سبب ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا— فوٹو: اے ایف پی
عاب علی کو گزشتہ ہفتے سینے میں تکلیف کے سبب ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا— فوٹو: اے ایف پی

امراض قلب کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی اب روبہ صحت ہیں اور انہوں نے ہلکی ٹریننگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔

عابد علی نے بیماری سے صحتیابی کے بعد آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق میں نے دوبارہ مومینٹم حاصل کرنا شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: سینے میں تکلیف کی شکایت، عابد علی کی طبیعت اب بہتر ہے، پی سی بی

اوپننگ بلے باز نے اپنی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں ٹریڈمل پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بھرپور تعاون پر اپنے اہلخانہ، دوستوں اور شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں جلد صحتیاب ہو جاؤں گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران عابد علی کی طبیعت ناساز ہو گئی تھی اور انہیں سینے میں تکلیف کے سبب ہسپتقل منتقل کیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدیدار کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں بیٹنگ کر رہے تھے کہ اس دوران انہیں سینے میں تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق عابد کی دل کی دو شریانیں بند دی تھیں اور اسی وجہ سے شریانوں میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔ ڈاکٹرز نے اسٹنٹ ڈالنے جانے کے بعد عابد علی کو تقریباً ڈیڑھ سے دو ماہ تک کرکٹ سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سینے میں تکلیف کی شکایت، عابد علی کی طبیعت اب بہتر ہے، پی سی بی

انہیں دو دن قبل ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا البتہ وہ ابھی کراچی میں ہی رہ کر ری۔ہیب کے عمل سے گزریں گے۔

یاد رہے کہ عابد علی نے دسمبر 2019 میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور وہ ڈیبیو میچ میں سنچری اسکور کرنے والے پاکستان کے 12ویں کھلاڑی بن گئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں