پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائماگولڈ اسمتھ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بچوں کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اور نہ ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔

واضح رہے کہ نامور پروڈیوسر جمائماگولڈ اسمتھ کی جانب سے جن اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ان میں عمران خان کی اپنے بچوں قاسم اور سلیمان عیسیٰ خان کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔

ٹوئٹر صارف فرزانہ امجد کی جانب سے جمائماسے سوال کیا گیا کہ آپ کے بچوں کے یہ اکاؤنٹ کیا اصلی ہے؟

جس پر جمائماگولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو طنزیہ انداز میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر بلیو ٹک واپس لینے کے بعد مجھے جس بات کا ڈر تھا وہی ہوا، میرے بچوں کے جعلی اکاؤنٹ بنا دیے گئے، پاکستان میں سیاسی ایجنڈے کے لیے میرے بچوں کی شناخت استعمال کی جارہی ہے’۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بچے سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے، جمائمانے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ آپ کی معلومات کیلئے کہنا چاہتی ہوں کہ میرے بچوں کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اور نہ ایسا کوئی ارادہ ہے۔’

یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی سابق اہلیہ اور ان کے بچوں کو نشانہ بنایا گیا ہو۔

مارچ 2023 میں جمائماگولڈ اسمتھ کے لندن اپارٹمنٹ میں نامعلوم افراد نے گھسنے کی کوشش کی۔

جمائما نے سی سی ٹی وی سے لی گئی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اگر آپ ان کی شناخت کر سکتے ہیں تو براہ مہربانی مجھے اطلاع کریں‘۔

یہی نہیں بلکہ جولائی 2022 میں جمائمانے دعویٰ کیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے ان کی 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر احتجاج کی کال دی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ میری والدہ کا پاکستان کی سیاست سے کیا لینا دینا ہے، ایسے احتجاج کی وجہ سے ان کی زندگی میں خلل پڑتا ہے جب کہ پولیس کا بھی وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں