• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm
شائع July 14, 2023

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دریائے جمنا سے پانی باہر آنے اور مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث شہری حکومت نے تمام تعلیمی ادارے بند کرکے شہریوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا کہ نئی دہلی میں یکم جون سے شروع ہونے والے مون سون کی بارشیں اوسط سے زائد 113 فیصد ریکارڈ کی گئیں اور پہاڑی ریاستوں سے شمال کی جانب دریا کے پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے۔

ویڈیو فوٹیجز سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی علاقوں میں سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں جہاں حکومت اور نجی کمپنیوں کے دفاتر واقع ہیں اور کھڑی گاڑیاں بھی ڈوبی ہوئی ہیں اور دیگر تصاویر میں شہر کا تاریخی لال قلعہ کی سڑکیں زیر آب ہیں۔

یہاں اس سیلابی صورتحال کی ایسی ہی چند تصاویر پیش خدمت ہیں۔

نئی دہلی میں لال قلعے کے عقب میں بھی بہت زیادہ پانی کھڑا ہے— فوٹو: اے ایف پی

شدید بارشوں کے باعث نشیبی آبادیوں میں سیلاب آگیا اور سیکڑوں لوگ ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے— فوٹو: اے ایف پی

دریائے جمنا میں پانی کی سطح ریکارڈ بلندی پر پہنچنے کے بعد بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لوگ اپنا سامان محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

نئی دہلی میں یکم جون سے شروع ہونے والے مون سون کی بارشیں اوسط سے زائد 113 فیصد ریکارڈ کی گئیں — فوٹو: اے ایف پی

شدید بارشوں کے بعد دریائے جمنا 45 برسوں کے دوران اپنی بلند ترین سطح پر ہے— فوٹو: اے ایف پی

نئی دہلی میں شدید بارشوں کے بعد ایک شخص سیلاب زدہ پانی میں ڈوبنے والے کتے کو محفوظ مقام پر منتقل کررہا ہے— فوٹو: اے ایف پی

بھارت کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب میں پھنسے نشیبی علاقوں کے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کررہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ایک شخص سیلابی ریلے میں پھنسے اپنے مویشیوں کو محفوظ پر منتقل کررہا ہے— فوٹو: اے ایف پی