ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 18.52 روپے مہنگا

01 جنوری 2024
ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق جنوری 2024 کے لیے ہوگا — فائل فوٹو: رائٹرز
ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق جنوری 2024 کے لیے ہوگا — فائل فوٹو: رائٹرز

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد مائع گیس کا گھریلو سلنڈر 18.52 روپے مہنگا ہوگیا۔

اوگرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 1.57 روپے کا مزید اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 256.43 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

اس اضافے کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 18.52 روپے مہنگا ہوگیا ہے اور اس کی نئی قیمت 3 ہزار 26 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق جنوری 2024 کے لیے ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں