• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر عالمی برادری نے کیا کہا؟

شائع May 20, 2024
صدر ابراہیم رئیسی: فائل فوٹو
صدر ابراہیم رئیسی: فائل فوٹو

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گزشتہ روز آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کی افتتاحی تقریب سے واپس آتے ہوئے موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان و دیگر حکام جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی صدر کی وفات پر عالمی برادری نے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

بھارت

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ایران کے صدر کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کردیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے المناک انتقال پر میں گہرے دکھ اور صدمے میں ہیں، بھارت-ایران باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے، بھارت دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

حماس

حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای، ایرانی حکومت اور ایرانی عوام کے ساتھ اس بے پناہ نقصان پر گہری تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے، حماس نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی کرنے پر ایرانی رہنماؤں کی تعریف کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا۔

عراق

عراق نے جاری بیان میں بتایا کہ گہرے دکھ کے ساتھ ہمیں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کے بدقسمت طیارہ حادثے کے نتیجے میں انتقال کی المناک خبر موصول ہوئی ہے، ہم اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور ملت ایران، اس کی حکومت اور عوام کے تئیں اپنی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، ہم اس دردناک سانحے میں برادر ایرانی عوام اور اسلامی جمہوریہ کے حکام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

وینزویلا

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر شدید اظہار افسوس کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اور ایرانی صدر کے درمیان دیرینہ تعلقات تھے۔

متحدہ عرب امارات

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ میں صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھ ہونے والے ایک المناک حادثے پر ایرانی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا انہیں ابدی سکون عطا فرمائے اور ہم ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، متحدہ عرب امارات اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

قطر

امیر قطر شیخ تمین بن حمد الثانی کا کہنا تھا کہ ہم نے دردناک ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھ موجود اہلکاروں کے انتقال پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالی سے ان کے لیے رحمت اور مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024