لاہور کا دیہی آبادیوں اور مختلف ٹاؤنز پر مشتمل پہلا حلقہ این اے 117 مسائل کا گڑھ ہے۔ جی ٹی روڈ پر تو ترقیاتی کام تو جاری ہیں لیکن حلقے کے مسائل جوں کے توں برقرار ہیں۔

لاہور کا داخلی حلقہ این اے 117 شاہدرہ گاؤں امامیہ کالونی مختلف ٹاؤن سعید پارک اور بند روڈ سے ملحقہ آبادیوں پر مشتمل ہے۔ این اے 117 سے ن لیگ کے سابق ایم این اے ملک ریاض تین بار منتخب ہونے کے باوجود حلقے کی قسمت نہ بدل سکے۔ حلقے کی عوام کو نہ پینے کے صاف پانی کی سہولیات میسر ہیں نہ ہی کوئی سیوریج کا مناسب نظام ہے جس کے باعث عوام اپنے نمائندوں سے شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

این اے 117 میں دو صوبائی حلقے پی پی 145 اور 146 جبکہ 147 کا کچھ علاقہ بھی اس میں شامل ہے اس حلقے میں ایک شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال ،شاہدرہ کالج اور روای سے ملحقہ ایک پارک بھی شامل ہے۔

این اے ایک سو سترہ میں زمانہ قدیم کی طرح گندے پانی کا جوہڑ آج بھی موجود ہے جو مچھروں اور مختلف بیماریوں کی افزائش کا باعث بنتا ہے جو منتخب نمائندوں کی آنکھوں سے اوجھل رہا اور ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں