متعدد ڈراموں میں منفی اور بے وفا عورت کے کردار ادا کرنے والی عائزہ خان نے کہا ہے کہ اگر وہ حقیقی زندگی میں بھی ڈراموں والے کام کرنا شروع کردیں تو انہیں گھر سے ہی نکال دیا جائے گا۔

عائزہ خان کی سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ حقیقی زندگی اور اپنی اداکاری سے متعلق بات کرتی دکھائی دیں۔

ان سے پوچھا گیا کہ وہ ڈراموں کی طرح حقیقی زندگی میں بھی ایسی ہی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کی حقیقی زندگی ڈراموں سے مختلف ہے۔

وائرل ویڈیو میں عائزہ خان نے جواب میں کہا کہ انہوں نے جس طرح ڈراما میں میں مبشرہ نامی کردار ادا کیا، حقیقی زندگی میں وہ ویسی نہیں ہیں اور اگر ایسی ہوں گی تو انہیں گھر سے نکال دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حقیقی زندگی ڈراموں سے مختلف ہے، تاہم بطور اداکارہ وہ کوشش کرتی ہیں کہ اس طرح اداکاری کریں کہ دیکھنے والوں کو وہ حقیقی لگے۔

@murtazaviews

London meet & greet with Shahid Afridi, Ayeza Khan, Fahad Mustafa and Gohar Khan #ayezakhan #shahidafridi #fahadmustafa #goharkhan #celebritynews #pakistan

♬ original sound - Murtaza Ali Shah

عائزہ خان نے یہ بھی کہا کہ انہیں نہیں پتا کہ ان سے اتنی اچھی اداکاری کیسے ہوجاتی ہے لیکن بس وہ کرداروں کو انتہائی اچھے انداز میں کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ عائزہ خان نے میں نامی ڈرامے میں ایک ایسی شادی شدہ خاتون کا کردار ادا کیا تھا جو اپنے شوہر کی خوشی کی خاطر ان کی دوسری شادی شوہر کی سابق گرل فرینڈ سے کرواتی ہیں۔

اس سے قبل عائزہ خان نے میرے پاس تم ہو میں ایک ایسی شادی شدہ خاتون کا کردار ادا کیا تھا جنہوں نے امیر شخص سے محبت کی خاطر اپنے غریب شوہر کو چھوڑ دیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں