• KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:25am Sunrise 6:52am
  • ISB: Fajr 5:33am Sunrise 7:02am
  • KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:25am Sunrise 6:52am
  • ISB: Fajr 5:33am Sunrise 7:02am

افغانستان کے خلاف سنسنی خیز میچ میں دو سپر اوورز کے بعد بھارت کامیاب

شائع January 18, 2024
روہت شرما نے 93 گیندوں پر 190 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی
روہت شرما نے 93 گیندوں پر 190 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

بھارت نے روہت شرما اور رنکو سنگھ کی عمدہ کارکردگی کی بدولت افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے میں دو سپر اوورز کے بعد شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

بھارت نے بنگلورو میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 22 رنز پر 4 وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار تھی لیکن اس کے بعد روہت شرما اور رنگو سنگھ نے عمدہ بیٹنگ سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے 93 گیندوں پر 190 رنز کی شراکت قائم کی ، روہت شرما نے کیریئر کی پانچویں ٹی20 سنچری اسکور کرتے ہوئے 69 گیندوں پر 8 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے۔

رنکو سنگھ نے 39 گیندوں پر 6 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 69 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ افغانستان کے فرید احمد نے 3 وکٹیں لیں۔

بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔

جواب میں کپتان ابراہیم زدران کے ساتھ ساتھ رحمٰن اللہ گرباز اور گلبدین نائب کی نصف سنچریاں اسکور کیں لیکن اختتامی اوورز میں محمد نبی نے صرف 16 گیندوں پر 34 رنز بنا کر میچ کو ٹائی کردیا۔

میچ سپر اوور مرحلے میں پہنچا تو افغانستان نے 16 رنز بنائے لیکن جواب میں روہت شرما کے دو چھکوں کے باوجود بھارتی ٹیم بھی صرف 16 رنز بنائے تھے۔

میچ ایک مرتبہ پھر ٹائی ہونے کے بعد بھارت نے پہلے بیٹنگ کی اور اس مرتبہ بھارت نے 11 رنز بنائے لیکن افغانستان کی ٹیم صرف ایک رن بنا سکی اور یوں بھارت نے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد میچ میں 10 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔

روہت شرما کو ان کی عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی بھارت نے تین میچوں کی سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 11 دسمبر 2024
کارٹون : 10 دسمبر 2024