کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق شارع فیصل، صدر، اولڈ سٹی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ پر بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ نیوکراچی، سرجانی ٹاؤن، گلستان جوہر، گلشن اقبال اور ملیر میں بھی بادل برسے۔

واضح رہے کہ گزشتہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ نئی مغربی لہر بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے زیر اثر کراچی میں جمعے کی شب بونداباندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 3 اور 4 فروری کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جس سے سردی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

اس کےعلاوہ سندھ کے اندرون شہر جامشورو، دادو، لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں 2 سے 3 فروری کو بارش متوقع ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں