واٹس ایپ ماہرین چینلز میں مواد کی خلاف ورزی سمیت دیگر معاملات پر صارفین کی جانب سے چینلز کو رپورٹ کرنے کے فیچر پر کام رہے ہیں اور جلد ہی اسے آزمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

چینلز میں حال ہی میں متعدد نئے فیچرز پیش کیے گئے تھے، جن میں چینلز کے متعدد ایڈمن اور ان میں پولز کو شیئر کرنے کا فیچر شامل تھے۔

اب چینلز پر وائس نوٹ کو بھی شیئر کیا جا سکتا ہے جب کہ جلد ہی ماہانہ فیس کے چینلز کو بلیو ٹک فراہم کرنے کا فیچر بھی پیش کیا جائے گا۔

اسی طرح اب خبر سامنے آئی ہے کہ واٹس ایپ چینلز میں جلد رپورٹ الرٹ کے فیچر کو بھی پیش کیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق رپورٹ الرٹ کے تحت صارفین نامناسب، جھوٹے اور دل آزاری کا سبب بننے والے مواد کو شیئر کرنے پر چینلز کو رپورٹ کر سکیں گے۔

صارفین کی جانب سے چینلز کو رپورٹ کیے جانے کے بعد الرٹ رپورٹ چینلز کے ایڈمنز کو نوٹی فکیشن کی صورت میں بھیجی جائے گی اور چینلز ایڈمنز کو اپنے مواد پر نظر ثانی کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ابھی مذکورہ فیچر پر واٹس ایپ کے ماہرین کام کر رہے ہیں اور اس متعلق مزید کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی لیکن جلد ہی اس پر آزمائش شروع کردی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں