کراچی: ایف بی ایریا بلاک 16 سے بچے کی لاش بر آمد

اپ ڈیٹ 14 فروری 2024
پولیس کے مطابق  بچہ ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
پولیس کے مطابق بچہ ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 سے بچے کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سمن آباد پولیس نے بتایا کہ بچہ ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گیا، مقتول بچے کے اہلخانہ ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ بچہ فیڈرل بی ایریا بلاک 16 کا ہی رہائشی تھا، اس کے والد نجی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچےکی لاش کارڈیو ہسپتال کے عقب سے ملی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، بچےکی لاش ملنے کی جگہ کے اطراف سے کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر رہے ہیں۔

میڈیکو لیگل افسر عباسی شہید ہسپتال ڈاکٹر حسنین نے بتایا کہ آبان مظہر کا پوسٹمارٹم مکمل ہوگیا ہے، بچے کی موت شہ رگ کٹنے سے ہوئی، بچے کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں، بچے سے زیادتی کے بھی کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں