پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے ایوان میں 2 پولنگ بوتھ قائم کر دئیے گئے۔

بوتھ کے اردگرد پردے لگا کر راز داری کو یقینی بنایا گیا ہے، پولنگ بوتھ کے اوپر باقاعدہ طور پر کنوپی بھی لگائی گئی ہے، راز داری کے پیش نظر پولنگ بوتھ کو مکمل طور کور کیا گیا ہے۔

سیکریٹری اسمبلی عامر حبیب نے بتایا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ خفیہ رائے شماری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا، اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں