رمضان کے دوران اگر آپ نے دوستوں یا خاندان کے افراد کے لیے گھر میں افطار پارٹی رکھنے کا ارادہ کیا ہے تو ’ریڈ ساس پاستا‘ ضرور بنائیں اور داد سمیٹیں۔

اس پاستہ کی ترکیب میں وہ تمام مصالہ دار اجزاء شامل ہیں جن کے بارے میں آپ تصور کر سکتے ہیں۔

ایک زبردست ڈش بنانے کے لیے ان مصالا جات کے امتزاج میں تندوری مسالا، تکہ مسالا اور پسی ہوئی سرخ مرچ شامل کی جاتی ہے۔

اسے بنانے کے بعد اوپر سے تازہ ہرا دھنیا چھڑک دیں اور مزے سے کھائیں۔

اجزا

شملا مرچ (کٹی ہوئی) 1 کپ

گاجر (کٹی ہوئی) 1 کپ

گوبھی (کٹی ہوئی) 1 کپ

سویا ساس 1 کھانے کا چمچ

سرکہ1 کھانے کا چمچ

مرغی کی بوٹیاں ( بغیر ہڈی کی)½ کلو

نمکحسب ذائقہ

چکن تندوری مسالہ3 کھانے کے چمچ

سرخ مرچ پاؤڈر1 کھانے کا چمچ

چکن تکہ مسالہ ایک اور آدھا کھانے کا چمچ

. پانی 1 کپ

کالی مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ

کیچپ 1 کپ

میکرونی300 گرام

ترکیب

ایک پین میں تیل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں۔ اب اس میں شملہ مرچ، گاجر اور بند گوبھی ڈال دیں، اچھی طرح مکس کریں۔

سویا ساس، سرکہ اور نمک شامل کریں، اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں ابلا ہوا چکن، تندوری مسالہ، چکن تکا مسالہ، لال مرچ پاؤڈر اور کالی مرچ ڈالیں۔ اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں ایک کپ پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب کیچپ ڈالیں، اچھی طرح مکس کریں اور تھوڑی دیر تک پکنے دیں۔

ابلی ہوئی میکرونی شامل کریں اور اچھی طرح سے ملانے تک مکس کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں