• KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:25am Sunrise 6:52am
  • ISB: Fajr 5:33am Sunrise 7:02am
  • KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:25am Sunrise 6:52am
  • ISB: Fajr 5:33am Sunrise 7:02am

پہلی پاکستانی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ رواں سال ریلیز کرنے کا اعلان

شائع March 30, 2024
یہ فلم جاپانی اینی میشن فلم اسٹوڈیو (گھبلی) سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
یہ فلم جاپانی اینی میشن فلم اسٹوڈیو (گھبلی) سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی پہلی ’ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر‘ رواں سال سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔

مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کو عثمان ریاض نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

عثمان ریاض نے پہلے ہی اپنے سوشل میڈیا پر اس فلم کا ٹریلر شئیر کردیا تھا، اب یہ رواں سال ریلیز کی جائے گی۔

انسٹاگرام پر مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز نے اعلان کیا کہ فلم دی گلاس ورکر کو اس موسم گرما میں پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی، تاہم ابھی تک حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ندیم مانڈوی والا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’دی گلاس ورکر عثمان ریاض اور مانو اینی میشن اسٹوڈیوز کے ذریعہ تخلیق کردہ ایک آرٹ ہے، ہم اسے پاکستانی سینما گھروں میں ناظرین کے لیے اردو اور انگریزی دونوں میں پیش کریں گے،

انہوں نے اس فلم کو پاکستانی سنیما کے لیے تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں اس سے پہلے کسی نے اس معیار کی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم تیار نہیں کی۔

دی گلاس ورکر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دو بچوں کی کہانی ہے، ایک نوجوان ونسنٹ، جو شیشے کی دکان میں کام کرتا ہے اور ایلیز جو وائلن بجاتا ہے اور اکثر اس کی دکان پر آتا ہے۔

2022 میں فلم کو فرانس کے اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فیسٹیول میں ورک ان پروگریس کیٹیگری کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

یہ فلم جاپانی اینی میشن فلم اسٹوڈیو (گھبلی) سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

گلاس ورکر پروجیکٹ میں نوجوان اور باصلاحیت فنکار شامل ہیں، ٹیم میں کام کرنے والوں کی اوسط عمر 27 سال ہے اور 52 فیصد خواتین ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 11 دسمبر 2024
کارٹون : 10 دسمبر 2024